بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایک تولہ سونے پر زکات

سوال

ایک تولہ سونے پر کتنی زکات ہے؟

جواب

ایک تولہ سونے کے ساتھ اگر چاندی، نقدی یا مال تجارت نہ ہو تو اس پر زکات واجب نہیں، لیکن اگر اس کے ساتھ چاندی، مالِ تجارت یا نقدی ہو تو پھر ایک تولہ سونا اور مذکورہ اشیاء کی قیمت لگاکر اسے چالیس سے تقسیم کیا جائے، حاصل جواب واجب الادا زکات کی رقم ہوگی۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200201
تاریخ25-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں