ایصال ثواب کے لیے عمرہ کرنے کا طریقہ
سوال
دوسرے کے نام سے عمرہ کیسے کریں؟
جواب
کسی شخص کے ایصال ثواب کے لیے عمرہ کرنے کی صورت یہ ہے کہ عمرہ کا احرام باندھ کر اپنی جانب سے نیت کرکے عمرہ کرلے، عمرہ مکمل ہوجانے کے بعد اس کا ثواب اس شخص کو بخش دے۔ فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200200
تاریخ25-05-2018

