دوسرے کی طرف سے عمرہ کرنا
سوال
ایک آدمی دوسرے کے سے نام سے عمرہ کیسے کرے گا؟ اس کا طریقہ کیا ہے؟
جواب
دو طریقے ہیں:
1 ۔عمرہ اپنی طرف سے ادا کرے اور اس کا ثواب دوسرے کو ہدیہ کردے، اس صورت میں احرام وتلبیہ میں نیت اپنی ہی کرے گا۔
2 ۔ دوسروں کی طرف سے عمرہ ادا کرے، احرام باندھتے وقت ان کی طرف سے احرام باندھنے کی نیت کرے، اور تلبیہ بھی ان کی طرف سے پڑھے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200197
تاریخ24-05-2018

