بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حاملہ عورت کا روزہ چھوڑنا

سوال

4 ماہ کی حاملہ عورت روزہ رکھتی ہے تو بچہ حرکت نہیں کرتا اور افطاری کے فوراً  بعد الٹی آجاتی ہے،اس کے بعد بےہوشی کی حالت ہوجاتی ہے.تو اس صورت میں روزہ رکھے یا نہیں؟ روزہ کا فدیہ کتنا ہے؟

جواب

اگر  دین دار معالج یہ تجویز کردے کہ اس کیفیت میں روزہ رکھنا عورت یا بچہ کے لیے نقصان دہ ہے تو ایسی صورت میں حاملہ عورت کے لیے شرعاً روزہ چھوڑنے کی گنجائش ہے، بعد میں اس کی قضا کرے۔ ابھی اس کا فدیہ ادا نہیں کیا جائےگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200192
تاریخ24-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں