ساس ، سسرکو زکاۃ دینا/ بیوی کے زیور کی زکاۃ کیا خاوند دے سکتاہے؟
سوال
1۔کیا کوئی شخص اپنی زکاۃ اپنے ساس سسر کو دے سکتا ہے؟
2۔ کیا بیوی کے زیور کی زکاۃ خاوند دے سکتا ہے ؟
جواب
1۔اگر ساس ،سسر زکاۃ کے مستحق ہوں ، (نصاب کے مالک اور ہاشمی نہ ہوں) تو انہیں زکاۃ دیناجائزہے۔
2۔شوہر اپنی بیوی کے زیورات کی زکاۃ ادا کرناچاہے تو کرسکتاہے ، لیکن زکاۃ ادا کرنے سے پہلے بیوی کی اجازت ضروری ہوگی، اجازت لے کر زکاۃ دی تو ادا ہوجائے گی۔تاہم بیوی کے زیورات کی زکاۃ شوہر کے ذمہ لازم نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200185
تاریخ24-05-2018

