فون پر نکاح
سوال
میرا ایک عزیز حرم شریف میں نکاح پڑھوانا چاہتا ہے جب کہ جس عزیزہ سے اس کا نکاح ہونا ہے وہ پاکستان میں ہیں، لہذا فون پر نکاح کی کیا صورت ہوگی? ازراہِ کرم آگاہ فرمائیں !
جواب
آپ کاعزیز جس عزیزہ سے نکاح کرنا چاہتاہے اس لڑکی کا وکیل اگر حرم میں موجود ہو تو حرم میں مجلسِ نکاح منعقد کرکے وہاں نکاح کیا جاسکتاہے، لڑکی یہاں سے بذریعہ فون وہاں کسی کو وکیل بھی بناسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200167
تاریخ24-05-2018

