مناہل نام رکھنا
سوال
"مناہل " (میم کے زبرکے ساتھ) نام کے معنی کیا ہیں؟
جواب
"مناہل" (میم اور نون کے زبر کے ساتھ ) "منہل" کی جمع ہے جس کا معنی ''پانی کا چشمہ'' ہے ، جیسا کہ ''معجم الرائد'' میں ہے:
''مناهل: جمع منهل، عين الماء، نبع''۔
مذکورہ نام رکھ سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200163
تاریخ24-05-2018

