بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

وتر کا مسنون طریقہ

سوال

تین رکعت وتر پڑھنے کا سنت طریقہ کون سا ہے؟

جواب

وتر پڑھنے کا سنت طریقہ یہ ہے کہ پہلی دو رکعت معمول کے مطابق ادا کریں اور دوسری رکعت کے قعدے میں تشہد پڑھ کر فوراً تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہوجائیں،سورت فاتحہ اور کوئی سورت پڑھ کر تکبیر کہتے ہوئے کانوں تک ہاتھ اٹھا کر دوبارہ باندھ لیں اور دعائے قنوت پڑھیں،اس کے بعد باقی نماز معمول کے مطابق پوری کریں۔فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200159
تاریخ24-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں