لیٹ کر تلاوت قرآن مجید کرنا
سوال
میں رات کو ننگے بدن صرف شلوار پہن کر سوتا ہوں لیکن وضو کر کے۔ لیٹ کر میں قرآن شریف کی بڑی سورتیں جو مجھ کو آدھی آدھی یاد ہیں یا پوری یاد ہیں وہ تلاوت کرتا ہوں ثواب کی نیت سے اور یاد رکھنے کی نیت سے۔ کیا میرے اس عمل میں کوئی قباحت تو نہیں؟
جواب
قرآنِ مجید کی تلاوت کے آداب میں سے ہے کہ با وضو ہو کر پاک جگہ پر بیٹھ کر تلاوت کی جائے، بغیر کسی مجبوری کے لیٹ تلاوت کرنا خلافِ ادب ہے؛ لہذا سائل کو چاہیے کہ خوب اہتمام کے ساتھ تلاوتِ کلامِ مجید کی عادت بنائے ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

