بونس آدھا دینا
سوال
میں جہاں کام کرتاہوں وہاں ہماری سیلری فکسڈ ہے، کمیشن نہیں ملتا، میری 18000 تنخواہ ہے، لیکن بونس آدھا دیا ہے10000، سال بھر کی محنت کے بعد آدھا بونس دیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ دینا ضروری نہیں ہے، کیا یہ درست ہے؟
جواب
تنخواہ کے علاوہ بونس کا دینا شرعاً لازم اور ضروری نہیں، تاہم مارکیٹ کے دستور کے موافق بونس مکمل دینا حسنِ اخلاق کا تقاضا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200156
تاریخ23-05-2018

