دو تہائی رات کے بعد عشاء کی نماز کاحکم
سوال
کیا دو تہائی رات گزرنے کے بعد عشاء کی نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے؟
جواب
عشاء کی نماز کو بلاعذر نصف اللیل (آدھی رات) تک مؤخر کرنا مکروہ ہے، البتہ اگر کسی عذر کی وجہ سے نماز رہ جائے تو صبح صادق سے پہلے پہلے ادا کرناجائز ہے،لیکن اس کی عادت نہ بنائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200143
تاریخ23-05-2018

