قرآن مجید تحفہ میں دینا
سوال
قرآن مجید کا تحفہ میں دینا کیسا ہے؟ وضاحت فرمائیے !
جواب
قرآنِ مجید بطورِ تحفہ دینا شرعاً جائز ہے، اور جو بھی اس قرآن مجید کے نسخہ سے تلاوت کرے گا، اس کا ثواب دینے والے کو بھی ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200141
تاریخ23-05-2018

