ہیٹ اسٹروک کی حالت میں روزہ توڑنے کا حکم
سوال
کیا '' ہیٹ اسٹروک'' کی حالت میں روزہ توڑنا جائز ہے؟
جواب
روزہ توڑنے کے جواز یا نہ توڑنے کے حکم کا مدار دراصل گرمی کی شدت اور ہرشخص کی اپنی کیفیت پر ہے، لہٰذا اگر ''ہیٹ اسٹروک'' میں ایسی ناقابلِ برداشت کیفیت ہوجائے کہ روزہ نہ توڑنے کی صورت میں جان جانے کا یا مرض بڑھ جانے کاخطرہ ہو تو روزہ توڑسکتے ہیں، بعد میں اس کی قضا کرنی ہوگی، اور جس شخص کی کیفیت ایسی نہ ہو تو صرف ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے روزہ توڑنے یا چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

