بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مسجد کا پانی باہر لے جانا

سوال

مسجد کے پانی کو گھر کے لیے  استعمال کرنا جائز ہے کہ نہیں؟ جب کہ مسجد میں پانی وافر مقدار میں موجود ہے۔

جواب

اگر مسجد کی انتظامیہ اور ذمہ دار پانی لے جانے کی اجازت دیتے ہیں تو پانی لے جانا درست ہے، اور اگر وہ اجازت نہیں دیتے تو پانی وافر مقدار میں ہونے کے باجود بلااجازت لے جانے والا گناہ گار ہوگا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200119
تاریخ23-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں