عشاء کی نماز کا آخری وقت
سوال
اگر خدا نخواستہ عشاء کی نماز قضا ہوجائے تو کس ٹائم قضا ہو جائے گی؟
جواب
عشاء کی نمازکاوقت صبح صادق تک رہتا ہے صبح صادق ہوجانے پر عشاء کی نماز قضاہوجائے گی، پھر طلوع ،غروب اور نصف النہار کے علاوہ کسی بھی وقت میں اس کی قضا کی جائے گی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200117
تاریخ23-05-2018

