پہلی رکعت میں سورۃالناس پڑھ لے اور دوسری رکعت میں سورۃ الاخلاص
سوال
اگر پہلی رکعت میں سورۃالناس پڑھ لے اور دوسری رکعت میں سورۃ الاخلاص پڑھ لے تو کیا نماز ہوجائے گی یا نہیں؟
جواب
قرآن جس ترتیب سے لکھا ہوا ہے اسی ترتیب سے نماز میں پڑھنا چاہیے،لہذا جان بوجھ کراگر کوئی پہلی رکعت میں سورۃالناس پڑھے اور دوسری رکعت میں سورۃ الاخلاص پڑھے تو اس طرح کرنا مکروہ تنزیہی ہے، اور اگر غلطی سے ہو تو کراہت نہیں، تاہم دونوں صورتوں میں نماز ہوجائےگی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200111
تاریخ23-05-2018

