ڈیجیٹل کرنسی
سوال
آج کل معتدد ڈیجیٹل کرنسی جسے کریپٹو کرنسیز بھی کہا جاتا ہے، کیا یہ کام اور اس کی لیں دین جائز ہے؟ اس کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟ کیا ہم بٹ کوئن یا رپل،اعتہریم ان ڈیجیٹل کرانسیز کا پیسہ اپنی نارمل زندگی میں استعمال کر سکتے ہیں؟ اس کا شرعاً کیا حکم ہے تفصیل سے واضح فرمائیں!
جواب
ڈیجیٹل کرنسیز کی حقیقت اب تک واضح نہیں ہے اور اس کی لین دین مشکوک ہے، نیز قانوناًبھی اس کو کرنسی کی حیثیت سے تسلیم نہیں کیا گیا ہے؛ لہذا اس کی لین دین سے اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

