کرائے کے گھر پر زکاۃ
سوال
کیا کرائے کے گھر پر زکاۃ ہے؟
جواب
جو گھر کرائے پر دیا گیا ہو اس کی مالیت پر زکاۃ نہیں، تاہم اس سے حاصل ہونے والا کرایہ اگر سال کے اختتام پر موجود ہے اور وہ بذات خود یا دیگر مال کے ساتھ مل کر نصاب تک پہنچتا ہوتواس کرایہ کی زکاۃ دی جائے گی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200105
تاریخ22-05-2018

