روزے میں کلی کی پانی پیٹ میں چلاگیا
سوال
گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے کلی کی، لیکن وہ پانی پیٹ میں چلا گیا تو روزہ ٹوٹ گیا ہے کہ نہیں؟
جواب
اگر روزہ یاد تھا تو اس سے روزہ ٹوٹ گیا،اگر غلطی سے پانی اندر گیا ہے تو صرف اس ایک روزے کی قضا کرنا لازم ہے۔اور اگر روزہ یاد ہی نہیں تھا تو پانی کے حلق میں جانے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200096
تاریخ22-05-2018

