بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سٹون{پتھر} کی انگوٹھی  یا چھلہ پہننا

سوال

کیا سٹون{پتھر} کی انگوٹھی  یا چھلہ پہننا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

مردوں کے لیے چاندی کے علاوہ کسی اور دھات، مثلا:سونا،لوہا،تانبا،پیتل کی انگوٹھی یا چھلہ پہننا جائز نہیں ہے،اور چاندی کی انگوٹھی یا چھلہ اگر مرد پہننا چاہے تو اس کا وزن ساڑھے چار ماشہ سے زائد نہیں ہونا چاہیے،نیز چاندی کی ایسی انگوٹھی جس میں نگینہ پتھر کا ہو پہننے میں کوَئی حرج نہیں۔اگر انگوٹھی مکمل پتھر کی ہو تو اسے پہننا درست نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200083
تاریخ22-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں