تراویح چھوڑنے کا حکم
سوال
تراویح کےبارےمیں بتائیے کہ اس کا چھوڑنا گناہ ہے یا نہیں؟
جواب
تراویح سنت موکدہ ہے،بلا عذر اس کو چھوڑنے والا نافرمان اور گناہ گار ہے۔خلفاء راشدین،صحابہ کرام،تابعین،تبع تابعین،ائمہ مجتہدین اور سلف صالحین سے پابندی سے تراویح پڑھنا ثابت ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200072
تاریخ22-05-2018

