روزے کی حالت میں طواف کے بعد زمزم نہ پیا تو کیا حکم ہے؟
سوال
روزے کی حالت میں عمرہ کرتے وقت طواف کے بعد اور سعی سے پہلے جو زم زم پیتے ہیں وہ رکن کب ادا کرنا ہو گا؟
جواب
طواف کے بعد زمزم پینا روزے کے علاوہ عام حالت میں سنت ہے، اگر رمضان المبارک میں روزے کی حالت میں عمرہ کیا تو طواف کے بعد زمزم پیے بغیر سعی کرنی ہوگی اور اس کی کوئی جزا بھی لازم نہیں ہے، افطار کے بعد میں جب موقع اور سہولت ہو زمزم پی لیا جائے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200065
تاریخ21-05-2018

