بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عیدی کا لین دین

سوال

عید کے دنوں میں بچوں کو جو عیدی دی جاتی ہے اس کی شرعی کیا حیثیت ہے؟ اور اگر کوئی ہمارے بچوں کو عیدی دےدے تو وہ ہم پر قرض تو نہیں؟

جواب

لازم سمجھے بغیر محض خوشی کے اظہار کے لیے  بچوں کو عیدی دینے کی حیثیت تحفہ کی ہے، اس بارے میں ہدیہ اور تحفہ کے احکام جاری ہوں گے۔ اسے قرض سمجھنا غلط ہے۔نیز  قرض سمجھ کر اس کا لین دین کرنے میں سود کے کبیرہ گناہ میں مبتلا ہونے کا قوی اندیشہ ہے۔ اس لیے اگر استطاعت ہو تو دوسروں کے بچوں کو عیدی دیں، اگر استطاعت نہ ہو تو نہ دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200061
تاریخ21-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں