بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عیدی کے پیسوں سے زکات ادا کرنا

سوال

اگر لڑکی کے ماں باپ اس کوعیدی کے پیسے بھیجیں اور وہ ان پیسوں سے زکاۃ ادا کر دے تو کیا اس سے زکاۃ ادا ہوجائے گی  یا نہیں؟

جواب

والدین کے بیٹی کو عیدی کی رقم بھیجنے سے بیٹی اس رقم کی مالک  بن جاتی ہے، اور مالک کو اپنی مملوکہ چیز میں ہر قسم کے جائز تصرف کا حق حاصل ہوتا ہے، لہذا اگر بیٹی بعد میں اس رقم سے اپنی زکاۃ ادا کردے تو اس کی زکاۃ ادا ہوجائے گی۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200060
تاریخ21-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں