بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اپنی عیدی کی رقم سے زکاۃ ادا کرنا

سوال

اگر لڑکی کے ماں باپ اس کےلیے عیدی کے پیسے بھیجیں،  اور وہ ان پیسوں سے زکاۃ ادا کر دے تو زکاۃ ادا ہوجائے گی  یا نہیں؟

جواب

والدین کے بیٹی کو عیدی کی رقم دینے سے بیٹی اس رقم کی مالک  بن جاتی ہے، اور مالک کو اپنی مملوکہ چیز میں ہر قسم کے جائز تصرف کا حق حاصل ہوتا ہے، لہذا اگر بیٹی صاحبِ نصاب ہے اور  بعد میں اسی رقم سے اپنی زکاۃ ادا کردے تو اس کی زکاۃ ادا ہوجائے گی۔

اگر سوال کا مقصد کچھ اور ہے تو اس کی تفصیل بتا کر دوبارہ جواب معلوم کرلیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200059
تاریخ21-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں