شوہر کا بیوی کے انتقال کے بعد اس کو دیکھنے کا حکم
سوال
کیا شوہر اپنی بیوی کو اس کے مرنے کے بعد دیکھ سکتا ہے اور کیا غسل بھی دے سکتا ہے؟ اور کیا اس کو کفن بھی دے سکتا ہے؟ قرآن اور حدیث کا اس بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب
شوہر اپنی بیوی کو انتقال کے بعد صرف دیکھ سکتا ہے، چھونا، غسل دینا اور کفن دینا جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200050
تاریخ21-05-2018

