روزے کی حالت میں بوس و کنار کی وجہ سے انزال ہو جانے سے روزے کا حکم
سوال
اگر روزے کی حالت میں بیوی سے بوس وکنار کرتے ہوئے انزال ہو جائےتو روزہ پر کیا فرق آئے گا؟ نیز یہ بھی بتا دیں کہ اگر روزہ فاسد ہو جاتا ہے اور قضا لازم ہو جاتی ہے تو کیا اس صورت میں فاسد روزے کا مکمل کرنا بھی ضروری ہے یا کھانا پینا کیا جا سکتا ہے؟
جواب
روزے کی حالت میں بیوی سے بوس و کنار کی وجہ سے اگر انزال ہو جائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے، اور رمضان کے احترام میں باقی دن کھانے پینے سے اجتناب ضروری ہو گا۔ بعد میں قضا کی نیت سے ایک روزہ بھی رکھنا ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

