روزے میں ناک میں وکس/ بام لگانا
سوال
کیا روزے میں ناک کے اندر وکس لگاسکتے ہیں ؟
جواب
روزے کی حالت میں ناک سے باہر تو وکس یا کوئی دوسری بام لگانے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، البتہ ناک کے اندر وکس وغیرہ لگانے سے چوں کہ سانس کے ساتھ اس کے اجزاء وذرات اندر چلے جاتے ہیں، اس لیے روزہ کی حالت میں ناک کے اندر وکس لگانا درست نہیں ہے، اگر نا ک کے اندر وکس لگائی اور اس کے ذرات سانس کے ساتھ دماغ تک پہنچ گئے تو روزہ فاسد ہوجائے گا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200043
تاریخ21-05-2018

