بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

 hemodialysis کا مریض کا روزہ رکھنا

سوال

 میں hemodialysis کا مریض ہوں، کیا میں اس میں  روزہ رکھوں؟

 

جواب

اس ڈائیلیسز میں بھی خون نکالا جاتا ہے اور ایک مشین میں داخل کرکے صاف کیا جاتا ہے،اور پھر سے خون ڈال دیا جاتا ہے۔

اس صورت میں روزہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ؛ اس لیے کہ خون کےنکلنے سے وضو نہیں ٹوٹتا،اور دوبارہ بھی خون رگ  سے ڈالا جاتا ہے، اس سے بھی  روزہ  نہیں ٹوٹتا، اگر آپ کو بہت زیادہ کمزوری نہیں تو آپ پر روزہ رکھنا لازم ہے۔اگر کمزوری اس درجہ کی ہے کہ روزہ نہیں رکھ سکتے تو  پھر چھوڑنے کی گنجائش ہے، اور صحت یابی پر اس کی قضا لازم ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200039
تاریخ20-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں