ادھار پر بیچے گئے مال کی زکاۃ کا حکم
سوال
جو مال کسٹمر (خریدار ) کو ادھار پر بیچا ہو اس پر زکاۃ لاگو ہوگی ؟
جواب
مال کو ادھار پر بیچنے سے کسٹمر (خریدار ) اس کا مالک ہوگیا؛ اس لیے اس مال کی زکاۃ تو آپ پر لازم نہیں ہوگی، البتہ اس مال کی جو قیمت طے ہوئی ہے وہ آپ کی ملک ہے ؛ اس لیے اس قیمت کی زکاۃ آپ پرہوگی، البتہ اس کی ادائیگی اسی وقت لازم ہوگی جب وہ پیسے وصول ہوجائیں گے، لیکن اگر پہلے ہی ادا کر دی تو بھی درست ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200038
تاریخ20-05-2018

