واللہ خیر الماکرین کی جگہ واللہ لا یحب الماکرین پڑھنے کا حکم
سوال
اگر خير الماكرين کی جگہ والله لا يحب الماكرين پڑھا تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟
جواب
اگر نماز میں ﴿والله خیر الماکرین ﴾ کی جگہ " والله لا یحب الماکرین" پڑھا تو چوں کہ معنی بالکل بدل گیا اور ایسی کوئی آیت قرآن میں کسی دوسری جگہ بھی موجود نہیں ؛ اس لیے یہ نماز فاسد ہوجائے گی اور اس نماز کا اعادہ کرنا ضروری ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200034
تاریخ20-05-2018

