زکاۃ کے مال سے کنواں کھدوانا
سوال
زکاۃ کے بارے میں یہ فکر ہے کے شائد گزشتہ سال کی اندازے سے دی تھی، اب جتنی ممکن ہو زکاۃ کی نیت سے کنواں کھدوانے اور بیوہ مسکین خواتین کو دے دینے سے ادا ہو جائے گی؟
جواب
اس سال بھی ادا کرنے سے پچھلے سال کی زکاۃ ادا ہوجائے گی، لیکن چوں کہ زکاۃ کی ادائیگی کے لیے فقیر کو مالک بنانا شرط ہے ؛ اس لیے غریب بیوہ اور مسکین خواتین کو دینے سے تو زکاۃ ادا ہوجائے گی، لیکن کنواں کھدوانے سے زکاۃ ادا نہیں ہوگی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200033
تاریخ20-05-2018

