مسبوق کا امام کےساتھ سجدہ سہو کرنا
سوال
وہ مسبوق آدمی جس نے امام کے ساتھ صرف قعدہ اخیرہ پالیا ہو تو کیا یہ آدمی امام کے ساتھ گزشتہ نماز میں غلطی کی وجہ سے واجب ہونے والے سجد سہو میں شریک ہوسکتا ہے؟
جواب
وہ مسبوق آدمی جس نے امام کے ساتھ صرف قعدہ اخیرہ پالیا ہو یہ آدمی امام کے ساتھ گزشتہ نماز میں غلطی کی وجہ سے واجب ہونے والے سجد سہو میں شریک ہوگا؛ اس لیے کہ اب جماعت میں داخل ہونے کے بعد یہ امام کا تابع ہے اور یہ ویسا ہی کرے گا جیساکہ امام کرتا ہے، البتہ سلام نہیں پھیرے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

