بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں منہ بھر کے قے آنا

سوال

منہ بھر کر قے آنے سےروزہ ٹوٹ جا تا ہے؟

جواب

اگر روزے کے دوران خود بخود قے ہوگئی تو روزہ فاسد  نہیں ہوگا خواہ قے  کم ہو یا منہ بھر کر ہو،  اور اگر اپنے اختیار سے جان بوجھ  کر قے کی  تو اگر منہ بھر کے قے ہو تو روزہ فاسد ہوجائے گا اور اگر منہ بھر کر نہ ہو تو روزہ فاسد نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200025
تاریخ20-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں