وقف النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق ایک سوال
سوال
قرآن میں جہاں "وقف النبی" آتا ہے، اس کا کیا مطلب ہے؟ اور کیا وہاں دعا مانگنی چاہیے؟
جواب
حضرت تھانوی رحمہ اللہ علیہ "وقف النبی" کے متعلق فرماتے ہیں کہ:
"وقفِ غفران اور وقف البنی" کے متعلق قراء کہتے ہیں کہ وقف کرنے سے مغفرت ہوتی ہے اور وقف النبی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے ۔ مگر میری نظر سے اس کی کوئی سند نہیں گزری۔" (ملفوظات حکیم الامت (14/209)
لہذا اس کی حیثیت واضح نہیں، نیز یہ علامات پاکستانی مصاحف میں ہی پائی جاتی ہیں، عربی مصاحف میں یہ علامات نہیں پائی جاتیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

