روزہ کے دوران تھوک کے ساتھ خون نکلنا
سوال
دورانِ روزہ حلق سے تھوک کے ساتھ کبھی خون نکلتا ہے۔کیا اس سے روزہ ٹوٹتا ہے؟
جواب
روزہ کے دوران محض خون کے نکلنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، البتہ اگر خون کو تھوک کے ساتھ نگل لیا ہو اور خون کی مقدار تھوک سے زیادہ ہو تو روزہ فاسد ہوجائے گا، ایک روزے کی قضا کرنا لازم ہوگا اور اگر خون کی مقدار تھوک سے کم ہو تو اس صورت میں روزہ فاسد نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200016
تاریخ20-05-2018

