بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

معدے کی حرارت کی وجہ سے سر میں شدید درد کی بنا پر افطار کا حکم

سوال

روزے  کی حالت میں معدے میں گرمائش کی وجہ سے سر میں شدید درد ہے، جیسے سر پھٹ جائے گا، کیا اس صورت میں روزہ افطار کرنا جائز ہے ؟

جواب

صرف دردِ سر کی وجہ سے روزہ افطار کرنا جائز نہیں، البتہ اگر دردِ سر کی وجہ سےایسی صورتِ حال پیدا  ہو جائے کہ اس روزہ کو مکمل کرنا  نا قابلِ برداشت ہو جائےاور سخت بیماری کے لا حق ہونے کا خدشہ پیدا ہو جا ئے ایسی مجبوری کی صورت میں افطار کرنے کی  شرعاً  گنجائش ہوگی، بعد میں اس روزہ کی قضا کرنا لازم ہوگا-فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200015
تاریخ20-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں