روزے کی حالت میں ڈکار نگل گیا
سوال
روزے کی حالت ڈکار آجائے، اگر نگل لے تو کیا حکم ہے؟
جواب
اگر ڈکار سے کھٹا پانی وغیرہ حلق تک آیا، منہ میں نہیں آیا، اور اندر ہی اندر نگل لیا یا حلق سے اوپر آیا اور غیر ارادی طورپر خود بخود اندر چلا گیا تو روزہ فاسد نہیں ہوگا۔ البتہ اگر ڈکار کے ساتھ کچھ کھانا وغیرہ بھی آیا اور منہ میں آجانے کے بعد پھر اس کو اپنے قصد وارادے سے نگل گیا تو روزہ فاسد ہوجائے گا خواہ تھوڑی ہی مقدار کیوں نہ ہو ،اس روزے کی قضا لازم ہوگی، کفارہ نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

