سیحان نام کا معنی
سوال
''محمد سیحان'' اسلامی نام ہے؟اور اس کا معنی کیا ہے؟
جواب
''سیحان'' {سین اور یاء پر زبر کے ساتھ}عربی لغت میں اس کے مختلف معانی ہیں:زمین میں سیاحت کرنے والا،یکسو ئی اور عبادت کی خاطر زمین میں چلنے پھرنے والا،ہر وقت مسجد میں رہنے والا،ہمیشہ روزے رکھنے والا۔اس لیے یہ نام رکھا جاسکتا ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908201156
تاریخ19-05-2018

