موبائل کمپنیوں سے ایڈوانس بیلنس لینا
سوال
ہم موبائل سم سےجو ادہار پیسے لیتے ہیں کیا وہ سود کےزمرے میں آتے ہیں؟
جواب
سم میں بیلنس ختم ہونے پر کمپنی سے ایڈوانس بیلنس لینے کی صورت میں کمپنی کا ایڈوانس دی گئی رقم سے زائد رقم کاٹنا اگر اس بنا پر ہو کہ کمپنی نے ائیر ٹائم مہنگا فراہم کیا ہے تو ایڈوانس بیلنس لینا سود کے زمرے میں نہیں آئے گا، اور اگر کمپنی نے بیلنس ادھار دیا ہو تو پھر ادھار دیے گئے بیلنس سے زائد کٹوٹی کرنا سود کے زمرے میں آئے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908201155
تاریخ19-05-2018

