گٹکا بنانے والوں کو اپنی جگہ کرائے پر دینا
سوال
گٹکا بنانے والوں کو اپنی جگہ کرائے پر دی جا سکتی ہے یا نہیں؟
جواب
گٹکا بنانے والوں کو اپنی جگہ کرائے پر دینا فی نفسہ جائز ہے، لیکن چوں کہ گٹکا بنانا مضر صحت اور قانوناً ممنوع ہے، لہذا گریز کیا جائے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908201148
تاریخ19-05-2018

