موبائل میں قرآن مجید ڈاؤن لوڈ کرنا اور تلاوت کرنا
سوال
موبائل میں قرآن مجید ڈاؤن لوڈ کرنا اور تلاوت کرنا جائز ہے؟
جواب
موبائل میں قرآن مجید ڈاؤن لوڈ کرنا اور موبائل سے قرآن کی تلاوت کرنا دونوں جائز ہے، البتہ جب موبائل اسکرین پر قرآن مجید کھلا ہو تو اسے چھونے کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے، اسکرین کے علاوہ موبائل کے دیگر حصوں کو چھوسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908201136
تاریخ19-05-2018

