پیشاب کے ساتھ منی کے قطرے نکلنے سے غسل کا حکم
سوال
پیشاب کرنے کے دوران درمیان میں منی کے قطرے آتے ہیں اس سے غسل واجب ہو گا یا نہیں؟
جواب
منی کے نکلنے سے غسل اس وقت واجب ہوتا ہے جب وہ شہوت اور دفق (اچھلنے) کے ساتھ ہو، اگر منی اس کیفیت کے بغیر نکل آئے تو اس سے غسل واجب نہیں ہوتا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908201135
تاریخ19-05-2018

