رمضان میں بیوی سے ہمبستری کرنا
سوال
کیا رمضان المبارک میں اپنی بیوی سے ہمبستری کر سکتے یا نہیں؟
جواب
رمضان المبارک میں طلوعِ فجر سے غروبِ آفتاب تک (یعنی روزے کی حالت میں) بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا جائز نہیں ہے، اس کے علاوہ رات کو بیوی کے ساتھ ازدواجی تعلقات قائم کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908201133
تاریخ19-05-2018

