غسل کے مستحبات
سوال
غسل کے مستحب کیا ہیں؟
جواب
1۔ برہنہ حالت میں غسل کرتے وقت قبلہ کی طرف منہ نہ کرے۔
2۔ پانی بہت زیادہ نہ بہائے اور نہ بہت کم لے کہ اچھی طرح غسل نہ کرسکے۔
3۔ ایسی جگہ غسل کرے کہ کوئی نہ دیکھے۔
4 ۔غسل کرتے وقت باتیں نہ کرے۔
5 ۔غسل کے بعد کسی کپڑے سے اپنا بدن پونچھ ڈالے۔
6 ۔بدن ڈھکنے میں بہت جلدی کرے یہاں تک کہ اگر وضو کرتے وقت پاؤں نہ دھوئے ہوں تو غسل کی جگہ سے ہٹ کر پہلے اپنا بدن ڈھکے پھر دونوں پاؤں دھوئے۔
اگر تنہائی کی جگہ ہو جہاں کوئی نہ دیکھ سکے تو ننگے ہوکر نہانا بھی درست ہے، چاہے کھڑے ہوکر نہائے یا بیٹھ کر اور چاہے غسل خانہ کی چھت ہو یا نہ ہو لیکن بیٹھ کر نہانا بہتر ہے؛ کیوں کہ اس میں پردہ زیادہ ہے۔ ناف سے لے کر گھٹنے کے نیچے تک دوسرے کے سامنے بدن کھولنا نا جائزاورگناہ ہے۔( تسہیل بہشتی زیور)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

