روزہ کی حالت میں فلیور (ذائقے) والی مسواک کا استعمال کرنا
سوال
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ: فلیور (ذائقے) والی مسواک جو کہ آج کل پیکٹ میں دستیاب ہوتی ہے، ان میں مختلف ذائقے کیمیکل کے ذریعے ڈالے جاتے ہیں، مثلاً: لیموں، الائچی وغیرہ کے ذائقے والی مسواک، روزہ کی حالت میں ان کے استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب
روزہ کی حالت میں ذائقے والی مسواک استعمال کرنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908201105
تاریخ18-05-2018

