ریاض الجنۃ میں عصر کے بعد نوافل پڑھنا
سوال
عصر کے بعد ریاض الجنۃ میں نوافل پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
عصر کی فرض نماز کے بعد سورج غروب ہونے تک کسی قسم کی نفل نماز پڑھنا جائز نہیں،نہ تحیۃالمسجد،نہ تحیۃ الوضو اور نہ طواف کے بعد کی دو رکعت نماز، اور اس حکم میں کسی جگہ کی تخصیص نہیں ہے ؛ لہذا عصر کی نماز کے بعد ریاض الجنۃ میں نوافل پڑھنا جائز نہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908201102
تاریخ18-05-2018

