تراویح کی قضا نہیں
سوال
اگر سفرمیں تراویح کا ٹائم نکل جائے تو کیا ترا ویح کی قضا ہے؟ اور کس طرح ؟
جواب
سفر میں اگر موقع ہوتوتراویح پڑھ لینابہتر ہے ۔ اور اگر موقع نہ ہوتو تراویح کا چھوڑدینابھی جائز ہے۔لہذا اگر سفر میں وقت نہ ملااور کوئی شخص تراویح ادا نہ کرسکا تو وقت ختم ہوجانے کے بعد اب تراویح کی قضا نہیں ہے۔(کفایت المفتی 3/404،دارالاشاعت)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908201094
تاریخ18-05-2018

