روزہ کی حالت میں بیوی سے ہم بستری
سوال
رمضان المبارک میں بیوی سے ہم بستری کر سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
روزے کی حالت میں بیوی سے ہم بستری کرنا جائز نہیں ہے ۔ اگر بیوی سے جماع کرلیا تو روزے کی قضا کے ساتھ کفارہ کے طور پر دو ماہ کے مسلسل روزے لازم ہوں گے ، البتہ رمضان المبارک کی راتوں میں بیوی سے ہم بستری جائز ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143908201090
تاریخ18-05-2018

