بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بینک سے قرض لینے والی عورت کو زکاۃ دینا

سوال

ایک عورت نے بینک سے ستر ہزارقرض لے کر اپنا گھر بنایا ہے، (گھر سے مراد صرف ایک کمرہ  ہے  جس کا دروازہ بھی نہیں ہے)  خود وہ گھروں میں کام کرتی ہے ،کیا اس کو زکاۃ  دے سکتے ہیں؟

جواب

مذکورہ عورت اگرسنی مسلمان ہے، سید (ہاشمی)نہیں ہے، اور اس کے پاس گھر کے علاوہ سونا چاندی یا نقد رقم یا ضرورت سے زائد اتنا سامان وغیرہ نہیں ہے کہ قرض کی ادائیگی کے بعد اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت  کو پہنچ سکے تو اُسے زکاۃ  دینا جائز ہے ۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908201086
تاریخ18-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں